نیٹو میڈیا آن لائین جرنلزم کے ذریعے صحافت اور ایکٹوزم کے فیوژن کا خواہاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم مین اسٹریم خبروں/ایشوز پر ’غیر جانبدار‘ تجزیہ کرنے کی بجائے پچھڑے ہوئے طبقوں کی زبان بولتے ہیں۔ نیٹو میڈیا پبلک انٹرسٹ پر مبنی جرنلزم پر یقین رکھتا ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ ایسا صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب میڈیا/سوشل میڈیا پاکستانی سماج کی ڈائیورسٹی اور پلورلزم پر توجہ دے۔ آپ بھی ہمارے ساتھ مل کر پاکستانی صحافت کی نئی اقدار/معیار تشکیل دینے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں اور اس عمل کو یقینی بنانے کے لیے آپ کانٹنٹ ڈیولیپمنٹ میں رضا کارانہ طور پر اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں، ہمیں ڈونییشن دے سکتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ سبسکرائیب کر کے اور ہمارے سوشل میڈیا ہینڈلز کو لائیک، سبسکرائیب اور فالو کر کے ہماری ریچ بڑھا سکتے ہیں۔
افشاں مصعب
افشاں مصعب سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ وہ نیٹو میڈیا کے بانی ممبران میں سے ایک ہیں۔ وہ سوشل میڈیا کو پچھڑے ہوئے طبقوں کی آواز بنانا چاہتی ہیں۔
کاشف بلوچ
کاشف بلوچ نیٹو میڈیا کے ساتھ بطور چیف ایڈیٹر کام کرتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ آن لائین جرنلزم نے صحافت کو ایکٹوزم کی طاقت بھی دے دی ہے اور ہمیں اسی ارتقائی عمل کا حصہ بننا چاہیے۔